جب منٹ زندگی طے کرتے ہیں | کلائمیٹ اردو
کلائمیٹ اردو
قسط 1 / 6
کہانی شروع کیجیے
The Urdu version of Module 2 of Heatwave Resilience Masterclass by Climate Action Skills
انٹرایکٹو فیچر · گرمی کی طبی ایمرجنسی

جب منٹ زندگی طے کرتے ہیں

فتح گڑھ کی ایک دوپہر، اور وہ تیس منٹ جنہوں نے سب کچھ بدل دیا

پنجاب کا ایک قصبہ، ایک ہیٹ الرٹ جسے کسی نے سنجیدہ نہ لیا، اور ایک صحافی جو یہ جاننے نکلی ہے کہ گرمی واقعی کیسے مارتی ہے۔ یہ چھ اقساط کی کہانی ہے، مگر اس کا مرکز ایک ہی سوال ہے: اگر ہسپتال پہنچنے میں تیس منٹ لگ جائیں تو کیا زندگی بچانے کے لیے وہ تیس منٹ ضائع کیے جا سکتے ہیں؟

پیش کش: کلائمیٹ اردو · یہ ایک تعلیمی کہانی ہے، کردار اور قصبے علامتی ہیں اور حقیقی افراد یا مقامات کی نمائندگی نہیں کرتے۔ طبی حقائق، اعداد اور کیس اسٹڈیز ماڈیول کے اصل مواد کے مطابق ہیں۔

16 responses to “ہیٹ ویو ایمرجنسی رسپانس کی کہانی”

  1. asfa dilshad Avatar
    asfa dilshad

    Very informative, so much I was unaware of

    1. fz8hp Avatar

      بہت شکریہ آصفہ صاحبہ

  2. MUHAMMAD AFTAB AHMED Avatar
    MUHAMMAD AFTAB AHMED

    HEAT Protocol اور Triage کے بارے میں جان کر بہت فائدہ ہوا۔ خاص طور پر “پہلے ٹھنڈک دو پھر منتقل کرو” والا اصول۔ مزید ایسی کہانیاں شیئر کریں۔

    1. fz8hp Avatar

      بہت شکریہ اتنی تفصیل سے پڑھنے کا آفتاب صاحب۔ کوشش ہوگی کہ تمام ماڈیولز کی اُردو کہانی کاری کریں۔

  3. MUHAMMAD AFTAB AHMED Avatar
    MUHAMMAD AFTAB AHMED

    Heat Stroke میں وقت ضائع نہیں کرنا۔ فورا 1122 کو کال کریں اور ساتھ ہی کولنگ شروع کردیں۔ برف نہ بھی ہو تو سایہ، پانی اور ہوا سے جان بچائی جا سکتی ہے۔

    1. fz8hp Avatar

      آفتاب صاحب کیا یہ کسی غلطی کی نشاندہی ہے یا سہواً لکھ دیا گیا ہے؟

  4. Dr khalid Avatar
    Dr khalid

    Urdu translation of Stroke needs review

    1. fz8hp Avatar

      نشاندہی کا شکریہ۔ کوشش کریں گے اگلی کہانی میں ایسی کوءی کوتاہی نہ ہو جو نظر ثانی کی مطلوب ہو

  5. Danish Altamash Avatar
    Danish Altamash

    ہیٹ ویو کو کہانی کی شکل میں سمجھانے کی ایک بہترین کوشش۔
    جو لوگ ہیٹ ویو کو سنجیدہ نہیں لیتے، اگر وہ ان چھ اقساط کو ایک دفعہ بھی پڑھ لیں تو یقینا ان کا نظریہ ٖضرور بدل جائے گا۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ایسی تحریروں کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔

    1. fz8hp Avatar

      بالکل چراغ سے چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

  6. Uzma Khan Avatar
    Uzma Khan

    بہت مفید اور معیاری معلومات پر مبنی یہ کہانی ان باتوں کا بخوبی احساس دلاتی ہے جنہیں ہم نظرانداز کر دیتے ہیں۔ اس قدم کے اٹھانے کے بہت شکریہ۔

    1. fz8hp Avatar

      بہت شکریہ عظمی خان

  7. Ravi Avatar
    Ravi

    بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو کے تناظر میں ایسی آگاہی اور حفاظتی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ خصوصاً دیہی اور کھلے علاقوں کے لوگوں کو بچایا جا سکے۔”

    1. fz8hp Avatar

      بالکل اسی طرح سے جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکتا ہے

  8. Aqsa Khowaja Avatar
    Aqsa Khowaja

    بہت ہی زبردست کہانی۔ بہت کچھ نیا سیکھا اور سمجھا۔ سب سے اہم بات، جس کا خیال رکھنا ضروری ہے، یہ ہے کہ کولنگ کے عمل کو مریض کو ہسپتال پہنچانے تک جاری رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ، بہت سارے مریض ایک ساتھ ہونے اور محدود وسائل کی صورت میں ٹرائیج کا طریقہ استعمال کرنا ہے اور سب سے نازک حالت والے مریض کو پہلے دیکھنا ہے۔

    1. fz8hp Avatar

      بہت خوب؛ آپکا تبصرہ بتارہا ہے کہ آپ نے کہانی نہ صرف بغور پڑھی ہے بلکہ اُسے سمجھا بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *